امریکہ، ملائشیا، موریطانیہ سمیت 9ملکوں سے مزید47پاکستانی ڈی پورٹ

17 فروری ، 2025

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) امریکہ، ملائشیا، مورطانیہ سمیت 9 ملکوں سے ایک دن میں مزید 47 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 6 کو کراچی میں حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ کیلئے موریطانیہ میں موجود مزید 5 پاکستانی نوجوانوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ جن میں 2 ایمرجنسی پاسپورٹس پر پہنچے۔ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ امریکہ میں پاسپورٹ گم کرنے پر ایمرجنسی دستاویزات پر 1 کو واپس بھیجا گیا۔ سعودی عرب سے 2، بلیک لسٹ، منشیات کیسز کے 1، پاسپورٹ گمشدگی پر 3 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔