ٹیکساس (رپورٹ،راجہ زاہد اختر خانزادہ ) امریکی کانگریس میں ایک نیا بِل پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ان وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے جنہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض اقدامات کو معطل کیا تھا۔ایوان نمائندگان میں بل منظور کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سینیٹ میں منظوری کا امکان کم ہے۔ کچھ ریپبلکن اراکین اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں، جس سے عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان تناؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ وائٹ ہاؤس اور ٹرمپ کے حامی اسے ’’حکومتی اختیارات کی بحالی‘‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ ناقدین اسے عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی ججز کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ شاید ان ججز کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک’’سنگین خلاف ورزی‘‘ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک بھی موجود تھے، جنہوں نے بھی عدلیہ کے فیصلوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ریپبلکن پارٹی کے رہنما اینڈریو کلائیڈ، جو ریاست جارجیا سے ایوان نمائندگان کے رکن ہیں، نے اعلان کیا کہ وہ امریکی ضلعی عدالت کے چیف جج جان جے میک کونل جونیئر کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ میک کونل نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ حکومتی اخراجات پر عائد پابندی کو ختم کرے، جسے ریپبلکن اراکین’’سیاسی انتقام‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ اسی طرح، ایریزونا سے ریپبلکن رکن کانگریس ایلی کرین نے بھی وفاقی جج پال اینگل مائر کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا عندیہ دیا ہے۔
کراچی پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نےکہا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات سے پائیدار فریم...
کراچی ایران کا تیل ریفائنری نظام جلد بحال کرنے کا منصوبہ، مرمت کا کام شروع، حملوں کے بعد بحالی عمل تیز، دو...
کراچی مذاکرات ناکامی کی وجہ، واشنگٹن فوری اور واضح نتائج چاہتا تھا. تہران کا تدریجی اور باوقار مذاکراتی...
کراچی خلیجی اتحادیوں نے امریکہ سے اسلحہ کی فراہمی کے لیے رخ بدل لیا۔ جنوبی کوریا کے جدید دفاعی نظاموں اور...
کراچی نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر، اسرائیلی وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے...
اسلام آباد پاک-امریکہ اور ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل عاصم منیر سفارتی محاذ پر توجہ کا مرکز، ماہرین پاکستان کے...
اسلام آباد دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے...
تہران ایرانی محکمہ طبِ قانونی کے سربراہ، جو ملک کی عدلیہ کے ماتحت کام کرتا ہے، نے اتوار کو بتایا کہ امریکہ...