’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پر دبئی میں نئی مشکل

17 فروری ، 2025

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو رابنسن پر فٹ بیٹھ رہی ہے جسے دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603سے دبئی پہنچی تھی۔ خاتون نے دبئی سے پرواز ای کے 203سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور امارات اتھارٹیز سے رابطہ کیا۔ جس پر خاتون کی آمدورفت محدود کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔