لاہور (نیوز ایجنسی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ محمدنوازشریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال لیا، دو سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی،اب اڈیالہ کے سواہرجگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، صرف اڈیالہ سے خط آرہے ہیں ، منتیں کی جارہی ہیں مجھے بچالو، ایک سال کی کارکردگی لیکر عوام کے پاس آئی ہوں، اسٹاک مارکیٹ بلندی پر، مہنگائی 5فیصد پر آگئی، معیشت ٹیک آف کرچکی ہے، اپنے بچے لندن میں اور قوم کے بچے جیل پہنچا دیئے، نارووال میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ محمدنوازشریف کو گرانے کی کوشش کی گئی لیکن آج مرکز میں اس کے بھائی اورپنجاب میں اس کی بیٹی کی حکومت ہے۔ صبح عوام کی خدمت، دوپہر عوام کی خدمت اور شام کو عوام کی خدمت کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلا عوامی اجتماع نارووال میں کیا ہے۔نارروال احسن اقبال کی پہچان اور احسن اقبال نارووال کی پہچان ہے۔ پانچ سال انتظار نہیں کیا کہ جب الیکشن ہوئے تو عوام کے سامنے جاؤں۔پانچ سال بعد کہوں کہ یہ سارے پچھلی حکومت نے کیا تھا میں نے ایسا نہیں کیا۔ایک سال کی کارکردگی لیکر آپ کے سامنے، آپ کے پاس اور عوام کی مہر لگوانے آئی ہوں مسلم لیگ ن کی جماعت پر۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دو سال پہلے بری اور تکلیف دہ خبریں ملک کے بارے میں آرہی تھی۔ ایک سال کے مختصر مدت کے بعد ہر طرف سے اچھی خبریں آرہی ہے، سوائے اڈیالہ جیل سے۔ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے کہ اللہ کے واسطے مجھے بچا لو۔ اللہ تعالیٰ کے نظام میں ناانصافی نہیں ہے۔ پچھلی حکومت نے ایسے حالات پیدا کئے کہ انہیں امید تھی کہ مسلم لیگ سے حکومت نہیں چلے گی۔ مخالفین اس انتظار میں تھے کب ملک ڈیفالٹ ہو اور کہتے تھے کہ ملک سری لنکا بننے جارہا ہے۔ پہلے پہلے خبریں آتی تھی کہ ملک آج ڈیفالٹ کرجائے گا کل کر جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ڈالر 250 سے اوپر چلا گیا، جبکہ مہنگائی نوازشریف کے دور میں دو فیصد تھی اور مہنگائی 38 فیصد پر چلی گئی۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار19اپریل افغانستان ،22اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ۔...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ،10 گرام سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ 3لاکھ...
اسلام آباد اگلے بجٹ میں کاربن لیوی کے نفاذ کے ساتھ، پاکستان نے اگست 2026 کے آخر تک پروجیکٹ کے انتخاب کو اپ ڈیٹ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا 2 جون کو بجٹ اجلاس شروع ہو جاےگا...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی جانیوالی عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی...
کراچی بلوم برگ پر پاکستان سے متعلق شائع ہونے والے ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے قرض ادائیگیوں کا...
کراچی روسی صدر پیوٹن نے اسرائیل فلسطین مسئلے کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...
کراچیکراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 روپے سے 17 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، ہول سیل میں ڈھائی...