اسلام آباد( طاہر خلیل ،تنویر ہاشمی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ خطے میں تجارت اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرینگے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے ایک منفرد حیثیت دیتی ہے، پاکستان تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے کے مختلف امکانات پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون سے ایک فزیبلٹی سٹڈی مکمل کی جا چکی ہے،قدرتی تجارتی راہداری پاکستان ،چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بن سکتی ہے ،پاکستان علاقائی روابط میںابھرتا ہوامرکز ہے گوادر کا مستقبل کی خوشحالی میں کلیدی کردار ہوگاوہ ایوانِ صدر میں پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس علاقائی روابط اور پاکستان، ابھرتے مواقع کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی، پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید، متحدہ عرب امارات میں قائم گلوبل کونسل آف ٹالرنس اینڈ پیس کے صدر احمد جروان المحمد، سفارتی نمائندوں، ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، صدرنے کہا انہوں نے طویل اسیری کے دوران گوادر بندرگاہ کو ایک مشترکہ اقتصادی مرکز کے طور پر تصور کیا تھا جہاں چین سمیت دوست ممالک کیساتھ ملکر علاقائی تجارت اور روابط کو فروغ دیا جا سکے سی پیک اور گوادر بندرگاہ ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے ثمرات لیکر آئینگے،تاریخی تجارتی راستوں کی بحالی سے خطے میں اقتصادی اور ثقافتی روابط مزید مضبوط ہونگے، سردار سرفراز بگٹی نے کہا جدید سہولیات سے آراستہ ہو کر گوادرعالمی سطح کی ایک اہم بندرگاہ میں تبدیل ہو جائیگی جو نہ صرف عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کریگی بلکہ علاقائی ممالک کیلئےبھی ایک گیٹ وے کا کردار ادا کریگی گوادر بلوچستان کے عوام کیلئے امید اور مواقع کی علامت ہے۔
کراچی امریکا کی ایران سے منسلک جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری، امریکی افواج دنیا بھر میں تہران کی مدد کرنے والے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکاکے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام...
تہران امریکی ناکہ بندی کا الزام ، ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ۔ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
انطالیہ نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے...