اسلام آباد (قاسم عباسی) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کسی ایک بھی امیدوار یا اس کی بڑی حریف جماعتوں میں سے کسی بھی ایک نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی بشمول فارم 47 کے تنازع کے حوالے سے درخواست ابھی تک انتخابی ٹریبونل نے قبول نہیں کی ہے۔ مجموعی طور پر 371 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئی تھیں جن میں سے 206 پی ٹی آئی امیدواروں،48 نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کی 27 تھیں، صرف 3 عذرداریاں قبول ہوئیں وہ بھی مذکورہ بالا جماعتوں کے امیدواروں کی نہیں تھیں جبکہ باقی تمام خارج کردی گئیں۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق جن 112 پٹیشنز پر فیصلے ہوئے ہیں ان میں سے 38 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 27 پیپلزپارٹی والوں نے اور 16 ن لیگ کے امیدواروں نے انتخابی ٹریبونل کے سامنے دائر کی تھیں اور یہ سب کی سب مسترد کردی گئیں۔ تاہم تین درخواستیں الیکشن ٹریبونل نے قبول کیں اوران میں سے ایک پر درخواست دہندہ کی موت کی وجہ سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار19اپریل افغانستان ،22اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ۔...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ،10 گرام سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ 3لاکھ...
اسلام آباد اگلے بجٹ میں کاربن لیوی کے نفاذ کے ساتھ، پاکستان نے اگست 2026 کے آخر تک پروجیکٹ کے انتخاب کو اپ ڈیٹ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا 2 جون کو بجٹ اجلاس شروع ہو جاےگا...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی جانیوالی عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی...
کراچی بلوم برگ پر پاکستان سے متعلق شائع ہونے والے ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے قرض ادائیگیوں کا...
کراچی روسی صدر پیوٹن نے اسرائیل فلسطین مسئلے کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...
کراچیکراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 روپے سے 17 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، ہول سیل میں ڈھائی...