اسلام آباد(مہتاب حیدر) بین الاقوامی قرض دہندگان سے غیر ملکی قرضوں کی سست روی سے فراہمی کے درمیان ہی آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت جائزہ مذاکرات کے لیے اگلے ماہ (مارچ 2025) کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔آئی ایم ایف کے سپانسر شدہ پروگرام کے پہلے جائزے کا ہموار انعقاد انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ ایک طرف اسلام آباد کو کچھ شرائط کی تکمیل نہ ہونے پر چھوٹ حاصل کرنا ہوگی، جبکہ دوسری طرف آئی ایم ایف کے عملے کے ساتھ 2025-26 کے آئندہ بجٹ کے بنیادی خدوخال پر وسیع تر اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا۔ اگر دونوں فریق اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہے تو پہلے جائزے کی تکمیل پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے مشروط کی جا سکتی ہے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق، پہلے جائزے اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا عمل اپریل 2025 میں مکمل ہونا متوقع ہے۔پاکستان کو رواں مالی سال 2024-25 کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مد میں 4.5 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
اسلام آبادخاتونِ اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے تحصیل دوڑ کے گاؤں مرزا فرخ بیگ میں ایس...
اسلام آبادآئی ایم ایف نے پاکستان کے درآمدی و برآمدی نظام میں مجموعی طور پر 2,662 نان ٹیرف رکاوٹوں NTBs کی...
دبئی دبئی کے امیر ترین افراد میں بھارتی، پاکستانی اور سعودی شہری نمایاں، یہاں تقریبا 900انتہائی امیر افراد...
کراچی پاکستان، ترکیہ ، مصر اور سعودیہ کا ممکنہ اتحاد:خطے میں طاقت کا نیا توازن، ایران جنگ کے بعد علاقائی نظام...
کراچی امریکہ اسرائیل تعلقات میں سرد مہری، عوامی رائے میں بڑی تبدیلی، امریکی نوجوانوں میں اسرائیل کی حمایت...
کراچی سیاسی، دفاعی و سفارتی ماہرین مشاہد حسین سید، تہمینہ جنجوعہ اور ارشد ملک نے کہا ہے کہ مپ نے جنگ بندی کا...
اسلام آباد سی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری دے دی، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ساخ فارما...
کراچی سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا ہے کہ جنگ میں اصل سوال یہ ہے کون کتنی جلدی تھکتا ہے، تعطل ضرور...