اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سینیٹ میں دوسرے دن بھی ہنگامہ ‘اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بل پر ووٹنگ کا نتیجہ نہ بتانے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے باعث ایوان مچھلیمنڈی کا منظر پیش کر نے لگا جس پر ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرزعون عباس بپی‘فلک ناز اور ہمایوں مہمند کی رکنیت معطل کردی جبکہ وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے سزا یافتہ افسران کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی۔منگل کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت ایوان بالاکااجلاس ہوا‘سیدال خان نے کہاکہ گزشتہ روز والا ماحول آئندہ بنایا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اجلا س کے دور ان اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیااور کہاکہ گزشتہ روز چیئر ایک پارٹی بنی‘ارکان کیلئے بھونکنے جیسے الفاظ استعمال کرنا توہین ہے‘اجلاس کے دور ان اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ،ووٹ کو عزت دو‘ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دو کے نعرے لگائے گئے۔
کراچی حکومت سندھ نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں بھی جلد پنک اسکوٹیز تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا...
کراچی باپ بیٹی کی کشمکش نے 18ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا، فیڈیلیٹی سربراہ کو ابتدا میں...
کراچیایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی نے 10ملین روپے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں دو ملزمان کو...
اسلام آباد حکومتِ پاکستان نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے...
کراچی پاکستان دنیا کے ان 16ممالک میں شامل ہے جہاں مسافر گاڑیاں، لائٹ کمرشل وہیکلز، ٹرکس اور بسیں تیار کی جاتی...
اسلام آباد بھارتی فضائیہ کو چار ماہ کے اندر چوتھے بڑے طیارے کے حادثے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس نے سکواڈرن کی...
اسلام آ باد پاکستان میں ہفتہ کے روز ذیقعدہ 1447ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ یکم ذی القعدہ آج 19اپریل بروز اتوار...
کراچی امریکی سینٹرل کمانڈ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع میں اب تک تقریباً 400امریکی فوجی زخمی ہو...