راولپنڈی (نمائندہ جنگ) نیب راولپنڈی نے محکمہ جنگلات و محکمہ مال کے 43افسران اور اہلکاروں کیخلاف 487بلین روپے کی ہزاروں کنال سرکاری زمین ہتھیانے جیسے الزامات کے تحت دو ریفرنس راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر کر دیئے ہیں۔ غبن، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور کاغذات میں ردوبدل جیسے الزامات کے تحت گزشتہ روز دائر ہونے والے دونوں ریفرنسز میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور پٹواریوں سمیت محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے 37 افسران واہلکاروں کو بھی ملوث کیا گیا ہے۔ ملک ریاض ان کے صاحبزادے علی ریاض اور سابق تحصیل ناظم مری سردار سلیم سمیت محکمہ مال و جنگلات کے پچیس ملازمین کے خلاف 152بلین روپے غبن کے ایک ریفرنس میں الزام ہے کہ ان ملزمان نے ملی بھگت، بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مری کے موضع مانگا اور گرد و نواح کے موضع جات میں واقع سرکاری زمین (شاملات دیہہ) بحریہ ٹاؤن کے نام منتقل کی جہاں بعدازاں بحریہ گالف سٹی بنا لیا گیا جس سے سرکاری خزانے کو 152بلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔
کراچی حکومت سندھ نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں بھی جلد پنک اسکوٹیز تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا...
کراچی باپ بیٹی کی کشمکش نے 18ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا، فیڈیلیٹی سربراہ کو ابتدا میں...
کراچیایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی نے 10ملین روپے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں دو ملزمان کو...
اسلام آباد حکومتِ پاکستان نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے...
کراچی پاکستان دنیا کے ان 16ممالک میں شامل ہے جہاں مسافر گاڑیاں، لائٹ کمرشل وہیکلز، ٹرکس اور بسیں تیار کی جاتی...
اسلام آباد بھارتی فضائیہ کو چار ماہ کے اندر چوتھے بڑے طیارے کے حادثے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس نے سکواڈرن کی...
اسلام آ باد پاکستان میں ہفتہ کے روز ذیقعدہ 1447ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ یکم ذی القعدہ آج 19اپریل بروز اتوار...
کراچی امریکی سینٹرل کمانڈ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع میں اب تک تقریباً 400امریکی فوجی زخمی ہو...