پی ٹی سی ایل گروپ اور پنک کالر کی جانب سے خواتین کیلئے خصوصی کیرئیر فیئر کا انعقاد

21 فروری ، 2025

لاہور(پ ر) پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں خواتین کے لیے ایگزیکٹیو ملازمتوں کے حصول کے منفرد و مخصوص پلیٹ فارم، پنک کالر کے ساتھ اشتراک قائم کیا ہے، جس کی قیادت کامیاب کاروباری شخصیت اور پاکستان کی نمایاں ریکروٹر، زارا صاعقہ علی کرتی ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد لاہور میں پنک کالر ویمن کیرئیر فیئر کا کامیابی سے انعقاد کرنا تھا، تاکہ پاکستانی خواتین کے لیے ٹیلنٹ اور مواقع کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ یہ قدم شمولیت کے فروغ اور پاکستان کی تیزی سے اُبھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کا کردار بڑھانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔اس کیرئیر فیئر میں ملک کے معروف اداروں نے شرکت کی، جس سے خواتین کو روزگار کے مواقع تلاش کرنے، پیشہ ورانہ ترقی سے متعلق آگاہی حاصل کرنے، اور نجی شعبے کی نمایاں کمپنیوں سے رابطہ کرنے کا موقع ملا۔