کراچی (آئی این پی ) پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈز تبدیل کرنے پر لاکھوں روپے اخراجات آئے۔ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے 8 بلیڈز کو شدید نقصان ہوا، انجن کے بلیڈز تبدیل کرنے پر لاکھوں روپے اخراجات آئے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے معاملے کی تحقیقات کی گئی ۔پی کے203 پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے 8 بلیڈز کو شدید نقصان ہوا، انجن کے بلیڈز تبدیل کرنے پر لاکھوں روپے اخراجات آئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ انجینئرنگ ٹیم نے انجن کو بورواسکوپک معائنہ کرکے نقصان کا اندازہ لگایا جبکہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تاحال برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب نہیں کیا گیا۔ یاد رہے چند روز قبل دبئی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ انسپکشن سے طیارے کے انجن کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔
کراچی مودی کے غیر ملکی اعزازات مذاق بن گئے، نئے ایوارڈزپر تنقید ،ماہرین نے سفارتی فائدے پر سوال اٹھا دیے،کئی...
لاہور بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی ہدایات کی روشنی میں بھارتی آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ نے مقبوضہ کشمیر...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے لیاری میں تین روز قبل پیش آنے والے...
کراچی مودی کا دورہ،آسٹریلیا اور بھارت میں یورینیم برآمدات کا معاہدہ طے، بھارت کو جوہری توانائی کے لیے...
کراچی ایس ای سی پی کی اصلاحات رنگ لے آئیں، سرمایہ کاروں کی تعداد 48 فیصد بڑھ گئی،ایس ای سی پی کی جانب سے کیپٹل...
پیرس پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک...
کراچی اربوں روپے ٹیکس چوری کاا لزام، ’’گو پاکستان‘‘کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع ،گیس اینڈ آئل پاکستان کے...
کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے گریڈ 1تا 16کے ملازمین کے لیے سال 2027کے حج کی قرعہ اندازی کامیابی سے...