کراچی(نیوز ڈیسک)اے پی این ایس کا سالانہ اجلاس عام 15مارچ کو کراچی میں منعقد ہوگا ۔ناز آفرین سہگل لاکھانی کی زیرِ صدارت اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 22فروری کو کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر سال2024-2025کی سالانہ رپورٹ اور سال2024ء کے حسابات کی رپورٹ کی منظوری دی اور حالیہ اور پرانے واجبات کی وصولی کیلئے سیکرٹریٹ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ایگزیکٹو کمیٹی نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا، اراکین نے اس امر پر زور دیا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث اخبارات شدید مالی بحران کا شکار ہیں ۔ سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی نے دونوں صوبائی حکومتوں سے جاری مذاکرات اور انکی طرف سے واجبات کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانیوں سے اجلاس کو مطلع کیا اور کہا کہ وہ واجبات کی جلد ادائیگی کیلئے تمام اقدامات بروے کار لائیں گی۔ایگزیکٹو کمیٹی نے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے بانی پبلشر خواجہ شمس الدین عظیمی کی رحلت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور انکے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔اجلاس میں صدرناز آفرین سہگل لاکھانی ،سیکرٹری جنرل سرمد علی، جوائنٹ سیکرٹری ایس ایم منیر جیلانی ،فنانس سیکرٹری شہاب زبیری، فوزیہ شاہین، نجم الدین شیخ ، قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت )،فیصل شاہجہاں ، جاوید مہر شمسی، طاہر قریشی،ہمایوں گلزار، جبکہ سید اکبرطاہر ،فیصل زاہد ملک ، امتنان شاہد، محسن سیال،بلال فاروقی،وسیم احمد ،محمد اویس رازی،عثمان مجیب شامی ،عرفان اطہر ، ہمایوں طارق نے بذریعہ ذوم شرکت کی۔جبکہ ممتاز علی پھلپھوٹو نے خصوصی مبصر کے طور پر شرکت کی۔
کراچی مودی کے غیر ملکی اعزازات مذاق بن گئے، نئے ایوارڈزپر تنقید ،ماہرین نے سفارتی فائدے پر سوال اٹھا دیے،کئی...
لاہور بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی ہدایات کی روشنی میں بھارتی آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ نے مقبوضہ کشمیر...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے لیاری میں تین روز قبل پیش آنے والے...
کراچی مودی کا دورہ،آسٹریلیا اور بھارت میں یورینیم برآمدات کا معاہدہ طے، بھارت کو جوہری توانائی کے لیے...
کراچی ایس ای سی پی کی اصلاحات رنگ لے آئیں، سرمایہ کاروں کی تعداد 48 فیصد بڑھ گئی،ایس ای سی پی کی جانب سے کیپٹل...
پیرس پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک...
کراچی اربوں روپے ٹیکس چوری کاا لزام، ’’گو پاکستان‘‘کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع ،گیس اینڈ آئل پاکستان کے...
کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے گریڈ 1تا 16کے ملازمین کے لیے سال 2027کے حج کی قرعہ اندازی کامیابی سے...