اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان نیوی کی بحریہ یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریبات 26فروری کو ہو نگی۔چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی ہونگے اور اسناد تقسیم کرینگے ، یہ تقریبات بحریہ یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس ، بحریہ یونیورسٹی کراچی اور بحریہ یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہونگی۔ یونیورسٹی کے تینوں کیمپس میں سلور جوبلی تقریبات کے مہمان خصوصی امیر البحر پاکستان چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ہونگے جن میں یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف اپنے ہاتھ سے یونیورسٹی کے سربر آوردہ اور نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور پروفیسرز صاحبان کو اسناد سے نوازیں گے۔
کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی سینیٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے فیصلے کی باقاعدہ منظوری...
ڈیرہ مراد جمالی چھتر میں دو متحارب قبائل کی ایک دوسرے کے خلاف مورچے قائم کرکے شدید فائرنگ سے پور علاقہ گونج...
مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن...
کراچی اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار ویگو ڈالے کی ٹکر سے ساڑھے تین سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اقبال...
کراچی منگھوپیر میں جھگڑے کے دوران سے تیز دھار آلے کے وارسے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار...
کراچی ایف آئی اے بے نظیر آباد نے نوشہرو فیروز پولیس کے ہاتھوں گرفتار تین افغانی باشندوں کے خلاف مقدمہ درج...
کراچی داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا داخلہ ٹیسٹ 2026 اتوار کو منعقد ہوا۔ ٹیسٹ بیچلر آف...
کراچیبھینس کالونی میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ،جبکہ ہلاک...