ممبئی ( آن لائن ) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن حجابی خواتین کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔جیا بچن آج کل شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر کے سیاست پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ان کا تعلق بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے ہے۔جیا بچن رکنِ پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کی نمائندہ بھی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اتر پردیش کے ضمنی انتخابات اور دہلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران پیش آنے والے خواتین کی شناخت کے لیے ان کے برقعے اُتاروانے کے واقعے پر اپنی آواز بلند کی ہے۔جیا بچن نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہر خاتون کے ساتھ ایک جیسا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا، اُتر پردیش کے انتخابات کے دوران خواتین کی شناخت کے لیے ان کے برقعے اُٹھا اُٹھا کر دیکھے گئے جو مکمل طور پر ان کی رازداری کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، یہی عمل دہلی کے انتخابات میں بھی دہرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جو خواتین برقعہ نہیں پہنتیں ان کی جانج پڑتال نہیں ہوتی اور اگر کسی نے برقعہ پہن لیا تو ان کے برقعے اٹھا اٹھا کر دیکھا جاتا ہے کہ وہ خواتین ہیں یا نہیں؟سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں جس گھر میں پیدا ہوئی وہاں ہم 3 بہنیں تھیں، میں سب سے بڑی ہوں، میری سب سے پہلی اولاد ایک لڑکی ہے۔
کراچی مودی کے غیر ملکی اعزازات مذاق بن گئے، نئے ایوارڈزپر تنقید ،ماہرین نے سفارتی فائدے پر سوال اٹھا دیے،کئی...
لاہور بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی ہدایات کی روشنی میں بھارتی آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ نے مقبوضہ کشمیر...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے لیاری میں تین روز قبل پیش آنے والے...
کراچی مودی کا دورہ،آسٹریلیا اور بھارت میں یورینیم برآمدات کا معاہدہ طے، بھارت کو جوہری توانائی کے لیے...
کراچی ایس ای سی پی کی اصلاحات رنگ لے آئیں، سرمایہ کاروں کی تعداد 48 فیصد بڑھ گئی،ایس ای سی پی کی جانب سے کیپٹل...
پیرس پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک...
کراچی اربوں روپے ٹیکس چوری کاا لزام، ’’گو پاکستان‘‘کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع ،گیس اینڈ آئل پاکستان کے...
کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے گریڈ 1تا 16کے ملازمین کے لیے سال 2027کے حج کی قرعہ اندازی کامیابی سے...