میاں چنوں(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ایک انچ بھی زیادہ ترقیاتی کام کیا ہو تو مراد علی شاہ مستعفی ہونے کو تیار ہیں، ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھنے سے ترقی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و ترقیاتی کاموں کی صورتحال انتہائی مایوس کن ہے، جبکہ سندھ میں بغیر صحت کارڈ کے بھی عوام کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہے۔فیصل کریم کنڈی نے میاں چنوں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی محبوب جماعت ہے اور وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت کروڑوں نوکریاں اور لاکھوں گھر دینے کے وعدے کرتی تھی، اسی نے محض ایک بل کے ذریعے 20 ہزار ملازمتیں ختم کر دیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے جیل میں قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر بھی بات کی اور کہا کہ اڈیالہ جیل میں خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، لیکن جو سہولیات قیدی نمبر 804 کو مل رہی ہیں، وہ تمام قیدیوں کو بھی دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو شخص امریکا جا کر فریج اور اے سی اتارنے کی باتیں کرتا تھا، آج وہ خود مشکلات کا شکار ہے۔
کراچی مودی کے غیر ملکی اعزازات مذاق بن گئے، نئے ایوارڈزپر تنقید ،ماہرین نے سفارتی فائدے پر سوال اٹھا دیے،کئی...
لاہور بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی ہدایات کی روشنی میں بھارتی آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ نے مقبوضہ کشمیر...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے لیاری میں تین روز قبل پیش آنے والے...
کراچی مودی کا دورہ،آسٹریلیا اور بھارت میں یورینیم برآمدات کا معاہدہ طے، بھارت کو جوہری توانائی کے لیے...
کراچی ایس ای سی پی کی اصلاحات رنگ لے آئیں، سرمایہ کاروں کی تعداد 48 فیصد بڑھ گئی،ایس ای سی پی کی جانب سے کیپٹل...
پیرس پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک...
کراچی اربوں روپے ٹیکس چوری کاا لزام، ’’گو پاکستان‘‘کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع ،گیس اینڈ آئل پاکستان کے...
کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے گریڈ 1تا 16کے ملازمین کے لیے سال 2027کے حج کی قرعہ اندازی کامیابی سے...