کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا نون لیگ کے یہ جلسے عوامی مقبولیت ثابت کرنے کی کوشش یا کسی بڑی حکمت عملی کا حصہ ہیں؟جس کے جواب میں تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ یہ جلسے نہ تو عوامی مقبولیت کے اظہار کا ذریعہ ہیں اور نہ ہی کسی وسیع حکمت عملی کا حصہ بلکہ یہ ایک روایتی سرگرمی ہے۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ جلسے عوامی مہم کا حصہ ہو سکتے ہیں تاکہ عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ایک سال میں ملک نے کس قدر ترقی کی اور عمران خان کے بیانیے کا جواب دیا جا سکے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سرگرمی کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا ۔ تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ نون لیگ یہ جلسے صرف اپنی مقبولیت ثابت کرنے کے لیے نہیں بلکہ مقبولیت حاصل کرنے کے لیے بھی کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ یہ جلسے نہ تو عوامی مقبولیت کے اظہار کا ذریعہ ہیں اور نہ ہی کسی وسیع حکمت عملی کا حصہ بلکہ یہ ایک روایتی سرگرمی ہے۔ نون لیگ ایک سال مکمل ہونے پر عوام کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ اس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، وہ اس تنقید کا بھی جواب دینا چاہتی ہے کہ وہ عوام میں جانے کی ہمت نہیں رکھتی۔ اس حکمت عملی کے تحت یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نون لیگ کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں اور ساتھ ہی یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں اس نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ میرا خیال ہے موجودہ سیاسی تناظر میں پارٹی نے بیانیے اور کارکردگی دونوں کو برابر اہمیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی 1988 سے پہلے کے پاکستان کو دیکھ لیں اس وقت ملک کس سمت میں جا رہا تھا اور پھر کس صورتحال سے دوچار ہوا۔ ان کے مطابق یہی جماعتیں ملکی مسائل کی اصل ذمہ دار ہیں اور ہر بار یہی وعدے کرتی ہیں کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کا دور قدرے بہتر رہا۔ ان کے مطابق یہ جلسے عوامی مہم کا حصہ ہو سکتے ہیں تاکہ عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ایک سال میں ملک نے کس قدر ترقی کی اور عمران خان کے بیانیے کا جواب دیا جا سکے۔
کراچی مودی کے غیر ملکی اعزازات مذاق بن گئے، نئے ایوارڈزپر تنقید ،ماہرین نے سفارتی فائدے پر سوال اٹھا دیے،کئی...
لاہور بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی ہدایات کی روشنی میں بھارتی آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ نے مقبوضہ کشمیر...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے لیاری میں تین روز قبل پیش آنے والے...
کراچی مودی کا دورہ،آسٹریلیا اور بھارت میں یورینیم برآمدات کا معاہدہ طے، بھارت کو جوہری توانائی کے لیے...
کراچی ایس ای سی پی کی اصلاحات رنگ لے آئیں، سرمایہ کاروں کی تعداد 48 فیصد بڑھ گئی،ایس ای سی پی کی جانب سے کیپٹل...
پیرس پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک...
کراچی اربوں روپے ٹیکس چوری کاا لزام، ’’گو پاکستان‘‘کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع ،گیس اینڈ آئل پاکستان کے...
کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے گریڈ 1تا 16کے ملازمین کے لیے سال 2027کے حج کی قرعہ اندازی کامیابی سے...