کراچی (سید محمد عسکری) انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے جامعہ کراچی کیمپس میں مخصوص طلباء کی محفل میں نیم برہنہ لباس پہن کر رقص اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے ، آئی بی اے کی انضباطی کمیٹی ایک ہفتے بعد رپورٹ دے گی ، اساتذہ اور المنائی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی محفل شرمناک اور معاشرتی اقدار کے منافی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں کچھ طلبہ کی جانب سے رقص و سرور کی محفل منعقد کرنے اور غیر اخلاقی حرکات کرنے اور ہم جنس پرستی پر مبنی حرکتیں کرنے پر آئی بی اے کی انضباطی کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ یہ تحقیقات ایک ہفتے میں مکمل ہوگی جس کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس پروگرام کی ایک قابل اعتراض ویڈیو سامنے آئی جس میں طلبہ کی ایک مخصوص تعداد آئی بی اے کے جامعہ کراچی کیمپس میں ایک محفل میں نیم برہنہ لباس میں شریک ہوئے، غیر اخلاقی حرکتیں کیں اور رقص کیا جس کے بعد آئی بی اے اساتذہ اور المنائی کی جانب سے انتظامیہ کو بڑی تعداد میں ای میل کی گئی ہیں جس میں اس محفل کی سخت مذمت کرتے ہوئے معاملے پر سخت کارروائی کا مطالبہ سامنے آرہا ہے جبکہ خود سوشل میڈیا پر آئی بی اے المنائی اور دیگر نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو شرمناک قرار دے کر ملکی معاشرتی اقدار کے منافی کہا گیا ہے۔ آئی بی اے کراچی کے ذمہ دار ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ اس غیر اخلاقی حرکت پر پروفیسر کی سربراہی میں انظباطی کمیٹی ایکشن میں آچکی ہے اور ایک ہفتے میں رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
کراچیکورنگی پولیس اور رینجرز نے کورنگی انڈسٹریل ایریا، ماڈل کالونی، لاسی پاڑہ اور جوکھیو گوٹھ میں سرچ...
کراچی ڈیموکریٹک ورکرز یونین، اسٹیٹ آف بینک کے سیکریٹری جنرل لیاقت علی ساہی نے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 123 میں دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اکبر کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق 48 درخواستیں مسترد کردیں،...
کراچی سینٹرل ویمن پولیس نے کارروائی کرکے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات کی چوری میں ملوث مبینہ ملزمہ ارشاد بی...
کراچیسعید آباد سیکٹر 17 اے قبرستان کے قریب دن دیہاڑےموٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے شہری سے 2 لاکھ روپے اور...
کراچی پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مزار قائد پر 28 اپریل کو ہونے والا جلسہ اب 5...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے...