اسلام آ باد/ ڈیرہ غازی خان ( نمائندگان جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اگر محنت کر کے بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں،عمران کہتا تھا میں باہر سے پیسے مانگنے جاتا ہوں،آپ کیا بانٹنے جاتے تھے؟ملکی بربادی کیلئے اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی تھی،پاکستان قرضوں کیساتھ ترقی نہیں کریگا دعا کریں کہ پاکستان کے قرضے ختم ہو جائیں،خارجی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کیلئے دن رات سازشیں کی جاتی رہی ہیں،ہڑتالوں اور دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچایا گیا جب تک جان میں جان ہے پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گےہم نے سیاست پر ملک کو ترجیح دی،وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کا وسیع نیٹ ورک پھیلا کر جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیساتھ ساتھ ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہے، ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے پاکستان ترقی کریگا، زراعت، صنعت اور برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرینگے،ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ہفتہ کو ڈیرہ غازی خان کے دورہ اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ گاہ پہنچنے پر جنوبی پنجاب کے عوام نےانکا بھرپور استقبال کیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان کے عوام نے جو محبت دی ہے اس کا احسان ساری زندگی ادا نہیں کرسکتا میرے قائد نواز شریف کا ویژن ملک کی ترقی ہے، نواز شریف نے اپنے دورہ حکومت اور بطور خادم اعلیٰ پنجاب میں نے جنوبی پنجاب کیلئے ہمیشہ دوسرے علاقوں کی نسبت ترقیاتی سکیموں کا کوٹہ زیادہ رکھا جو کوئی احسان نہیں بلکہ آپکا حق تھا،مریم نواز شریف اب پورے پنجاب اور جنوبی پنجاب کے اس خطے میں ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہیں اور مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، لیپ ٹاپ، کسان کارڈ کی فراہمی جا رہی ہے، دل اور جگر کے ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں، سرگودھا میں بھی ایک بڑا امراض قلب کا ہسپتال قائم کیا جارہا ہے اور لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال بنایا جا رہا ہے،وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ یہاں بھی ہسپتال بننا چاہئے جس پر میں اعلان کرتا ہوں کہ ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال قائم کیا جائیگا، ، دن رات کی محنت سے مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 2.4 فیصد پر آئی ہے، کاروباری افراد ، کسانوں، سرمایہ کاروں کیلئے بینک کے قرضہ کی شرح سود 22 سے کم کر کے 12 فیصد تک کر دی گئی ہے، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہےملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ہم نے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کیا جس کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ، جنوبی پنجاب کے عوام کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے آپکا حق ہیں، انہوں نے کہا جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی عروج پر تھی اسوقت فیصلہ کرنا تھا کہ سیاست بچائیں یا ملک تو نواز شریف نے سیاست قربان کر کے ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا، آج ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا، میرے لئے تمام صوبے برابر ہیں، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کیساتھ مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، دعا کریں کسان بہترین فصل کاشت کریں ، صنعت کی چمنیوں سے دھواں نکلے او رپاکستان کا کاروبار چمکے، ڈیرہ غازی خان والوں کے مسلم لیگ (ن)پر احسان ہیں ساری عمر بھی آپکی خدمت کروں تو آپکا احسان نہیں اتار سکتا، اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے ایک سال میں ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے،بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرینگے،سردار اویس لغاری اور وسیب کے نمائندگان دن رات محنت کر رہے ہیں ، جب تک دہشتگردی، احتجاج اور دھاوے بولنے کی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرینگے، انہوں نے لیہ پل کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا ہم نے باتوں پر نہیں ہمیشہ کام پر توجہ دی ہے اب ڈیرہ غازی خان کی ترقی دیکھنے آئو ں گا، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر توانائی اویس لغاری اور ڈیرہ غازی خان کے عوامی نمائندگان و عمائدین بھی موجود تھے۔ دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں مقامی لیڈران اور پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی،مقامی رہنماؤں نے ملک میں حالیہ مالی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانیوالے ترقیاتی کاموں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نے شرکاء کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی، ملاقات میں متعلقہ حلقوں اور علاقے کے ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی وزیر اعظم نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا،ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر صنعت رانا تنویر حسین، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...