اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فنانس ایکٹ 2015 کی شق 7 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کردیا ہے اور قراردیا کہ کسی قانون کو آئینی ثابت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ منطقی، واضح اور عمومی قوانین یا آئین سے متصادم نہ ہو، آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001 میں فنانس ایکٹ تحت تمام احکامات ،کارروائیاں بشمول نوٹیفکیشنز بھی کالعدم ، جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل سنگل بنچ نے ہفتہ کے روز آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001 میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ترمیم کے خلاف دائر درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس قانون کے تحت تمام احکامات اور کارروائیوں بشمول نوٹیفکیشنز کو بھی کالعدم قرار دیا ، عدالتی فیصلے کے مطابق آئین ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی قانون ہے ،باقی قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں، اگر کوئی قانون اختیارات سے تجاوز کر جائے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو وہ غیر آئینی ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...