نظام صحت ، پنجاب کی 53فیصد آبادی ان کورڈ ’’ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

23 فروری ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم اقدام اٹھا تے ہوئے پنجاب میں ʼʼمریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسزʼʼ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا-وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ʼʼمریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسزʼʼ شعبہ صحت کے 19- اہم ٹاسک پورے کرے گی، آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی-لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی ʼʼمریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسزʼʼسے منسلک کر دیا جائے گا-39ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرزʼʼ مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسزʼʼ فورس کا حصہ ہونگی-ʼʼمریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزʼʼکی ورک فورس مجموعی طورپر تقریباً 60 ہزار سے زائد افرادپر مشتمل ہوگی- پولیو سمیت دیگرضروری ویکسی نیشن سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ امراض اورمریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کرے گی،مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے میپنگ کاٹاسک بھی پورا کیا جائے گا-اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ موجودہ ہیلتھ سروسز سے آبادی 47فیصد کور اور 53 فیصد ان کورڈ ہے۔مزید بتایا گیا کہ 93فیصدمریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں۔وزیراعلیٰ نے کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے متعلق جامع پلان طلب کرلیا اورمریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکو فنکشنل کرنے کیلئے ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے مادری زبان کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ مادری زبان کا تحفظ دراصل ہماری ثقافتی خودمختاری اور فکری آزادی کی ضمانت ہے۔ مادری زبانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کو مزید فعال کیا گیا ہے-پنجاب حکومت مادری زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلی نے ایمن آباد میں پگھلا لوہا گرنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار اور زخمی مزدوروں کو برن یونٹ میں بہترین علاج کی ہدایت کی ہے اور کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے-