کراچی ( رفیق مانگٹ) ٹرمپ کی دور صدارت کے ایک ماہ پر وال اسٹریٹ جرنل،اکانومسٹ،واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمز نے اپنے تجزیے میں لکھا کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ٹرمپ 1945 کے بعد کی امریکی پالیسی کو اتنی تیزی سے بدل دیں گے۔انہوں نے 80سالہ امریکی پالیسی کو ایک ماہ میں بدل دیا۔ نئی پالیسی میں سرحدوں کی توسیع ، بیرون ملک زمینیں لینے کی پالیسی شامل تاہم ٹرمپ نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، آئین کے تحت صدر کانگریس کے احکامات پر عمل کے پابند، ٹرمپ اس سے ہٹ رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف چار ہفتوں میں امریکی خارجہ پالیسی کو ڈرامائی طور پر تبدیل کر دیا، جس سے امریکہ ایک کم قابل اعتماد اتحادی بن گیا اور عالمی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ گیا۔ اس سے امریکا کے دنیا کے ساتھ تعلقات کو بنیادی طور پر نئے سرے سے تشکیل دینے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ روس کے ساتھ امن مذاکرات میں رعایتیں پیش کیں، جس پریورپی اتحادی بھی حیران تھے۔ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کو آمر قرار دیا اور یورپیوں کو مذاکرات سے دور رکھا۔ ترقی پذیر ممالک کو امداد دینے والی یو ایس ایڈایجنسی ختم کر دی۔غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو نکالنے کے منصوبے نے دو ریاستی حل کی واشنگٹن کی دہائیوں کی کوششیں ختم کر دی۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...