کراچی(عبدالماجد بھٹی)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کا سب سے بڑا اور شو پیس میچ اتوار کو دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہے، دوسرا میچ ہار ا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا ہائی وولٹیج، دلچسپ اور کرکٹ کی روح ہے۔ میچ کے لئے شائقین کرکٹ میں جوش وخروش عروج پر ہے اور ہائی وولٹیج میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔دنیا میں کروڑوں شائقین کرکٹ کی نظریں اس میچ کے نتیجے پر مرکوز ہیں۔حیران کن طور پر بابر اعظم نے ہفتے کو میچ سے قبل میچ میں پریکٹس نہیں کی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیم ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں حصہ لیا۔میچ دو بجے شروع ہوگا۔حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر بھارت فیورٹ ہے اور غیر مستقل مزاج کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کے بارے میں ماہرین رائے دینے سے گریز کررہے ہیں۔ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فخر زمان میچ ونر ہے، لیکن آپ کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرسکتے، ہماری ٹیم اب بھی مضبوط ہے، ہم میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ٹیم کا ماحول بہت اہم ہوتا ہے، اگر آپ نوجوان پلیئرز کو بتائیں کہ پریشر ضرور ہوتا ہے لیکن یہ ایک میچ ہے، جائیں اپنا ٹیلنٹ دکھائیں اور نتائج کو بھول جائیں۔ڈر ہوتا ہے کہ ہار گئے تو کیا ہو گا؟ کچھ بھی نہیں ہوتا، دلیری سے کرکٹ کھیلنی ہے، جو رزلٹ ہوگا 8 گھنٹے میں سب کے سمجھ آجائے گا۔ پاک۔بھارت میچ چاہے 10 میچز جیتنے کے بعد بھی ہو یا 6 ہارنے کے بعد بھی ہو، اس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی خوبصورتی بدل نہیں سکتی، سارے شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیں پھر بھی پاک بھارت میچ کا دباؤ رہے گا۔دباؤ کو مینج کرنا ہی کھلاڑیوں کا کام ہے۔ پاک بھارت میچ سے دباؤ ختم کردیں تو کیا بچے گا؟ دباؤ کا ہی تو مزا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا ہائی وولٹیج، دلچسپ اور کرکٹ کی روح ہے۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے60رنز سے شکست دی تھی۔بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپین ہے جبکہ بھارت سابق چیمپین ہے۔اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل پانچ ون ڈے میچ ہوئے ہیں پاکستان نے تین اور بھارت نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔اوول میں2017کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180رنز کی بدترین شکست سے دوچار کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 135میچ ہوئے ہیں۔پاکستان نے73میچ جیتے،بھارت57میں کامیاب رہا۔پانچ میچوں کا نتیجہ نہ آسکا۔نیوٹرل وینیو پر پاکستان نے 40اور 34میں بھارت کو فتح ملی۔ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پلینگ الیون کا اعلان ٹاس سے قبل کریں گے۔ پاکستان ٹیم متوازن ہے، ہماری ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نظر نہیں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ پریشر ہوتا کیا ہے؟ اچھا کرو اور اگر اچھا نہ ہوا تو کیا ہوگا، تو یہ ساری چیزیں میچ سے پہلے اور میچ کے بعد کی ہیں، ابھی تو سب قیاس آرائیاں ہی کر رہے ہیں کہ اس میچ میں کیا ہوگا، یہی خوبصورتی ہے کہ کیا ہوگا۔ کسی کو کچھ پتا نہیں ہے۔
اسلام آباد گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
کراچی لیمارکیٹ میں پڑسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچے کو مبینہ طور پر موت کے بعد بھی جنسی تشدد کا نشانہ...
اسلام آبادچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم...
پشاور تمام مکاتب فکر کے علماء نے اسلام قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کر لیا تمام مکاتب فکر...
کراچی…جیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی documentary ”سفر عشق“ میں ایک مختصرعلامتی اور بغیرچہرے کی بصری عکاسی دکھائی...
کراچی اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
کراچی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق...