کراچی ( رفیق مانگٹ) ٹرمپ کی دور صدارت کے ایک ماہ پر وال اسٹریٹ جرنل،اکانومسٹ،واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمز نے اپنے تجزیے میں لکھا کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ٹرمپ 1945 کے بعد کی امریکی پالیسی کو اتنی تیزی سے بدل دیں گے۔انہوں نے 80سالہ امریکی پالیسی کو ایک ماہ میں بدل دیا۔ نئی پالیسی میں سرحدوں کی توسیع ، بیرون ملک زمینیں لینے کی پالیسی شامل تاہم ٹرمپ نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، آئین کے تحت صدر کانگریس کے احکامات پر عمل کے پابند، ٹرمپ اس سے ہٹ رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف چار ہفتوں میں امریکی خارجہ پالیسی کو ڈرامائی طور پر تبدیل کر دیا، جس سے امریکہ ایک کم قابل اعتماد اتحادی بن گیا اور عالمی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ گیا۔ اس سے امریکا کے دنیا کے ساتھ تعلقات کو بنیادی طور پر نئے سرے سے تشکیل دینے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ روس کے ساتھ امن مذاکرات میں رعایتیں پیش کیں، جس پریورپی اتحادی بھی حیران تھے۔ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کو آمر قرار دیا اور یورپیوں کو مذاکرات سے دور رکھا۔ ترقی پذیر ممالک کو امداد دینے والی یو ایس ایڈایجنسی ختم کر دی۔غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو نکالنے کے منصوبے نے دو ریاستی حل کی واشنگٹن کی دہائیوں کی کوششیں ختم کر دی ، ٹیرف بڑھانے کے منصوبوں نے امریکی زیرقیادت عالمگیریت کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکی اتحادی نظام نے امریکی طاقت کو بڑھایا، لیکن ٹرمپ کا خیال ہے کہ اتحادی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک اپنی فوج پر خرچ کریں اور امریکہ کا ساتھ دینے کے لیے معاشی مراعات دیں۔ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی نیشنل سیکیورٹی نائب صدر وکٹوریہ کوٹس کہتی ہیں، ’’ٹرمپ دوسری عالمی جنگ کے بعد کا نظام ترک نہیں کر رہے، بلکہ اب وہ دور ختم ہو چکا ہے اور ہمیں جغرافیائی سیاسی تبدیلی کو تسلیم کرنا ہوگا۔‘‘ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت میں نیا عنصر شامل کیا،امریکی سرحدیں بڑھانے اور بیرون ملک زمینیں لینے کا منصوبہ بنایا گیا۔ انہوں نے پاناما کینال، گرین لینڈ، اور کینیڈا کو 51ویں ریاست بنانے کی باتیں کیں، جو اب ممکنہ پالیسی بن گئی ہیں۔ کونسل آن فارن ریلیشنز کے سابق صدر رچرڈ ہاس کہتے ہیں، ’’ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد امریکہ کی قابل اعتماد ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ نے یوکرین پر حملہ روس کی بجائے کیف کو قرار دیا اور صدر زیلنسکی کو ’بغیر انتخابات کا آمر‘ کہا، حالانکہ یوکرین میں مارشل لاء کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہیں۔
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد پاکستان ریلویز میں 18ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد بے نقاب، ریلوے میں 7 سال کے دوران شدید غفلت،...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی امریکی سینیٹر لنزسے گراہم مختصر علالت کے بعد 71برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،امریکی اسٹبلشمنٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک...
دوحہ، اسلام آباد قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شیخ حمد بن خلیفہ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
بونیر بونیرکے علاقہ طوطالئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے۔ جبکہ حملہ...