اسلام آباد(آئی این پی) حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ہوگئی ، مختلف شہروں میں قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ چینی کی قیمتوں سے متعلق تازہ اعدادوشمار کے مطابق کئی شہروں میں چینی فی کلو 160سے 165روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد، پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، دونوں شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 165 روپے،جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ راولپنڈی، لاڑکانہ، کراچی میں فی کلو چینی 160 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ لاہور ،ملتان اور کوئٹہ میں بھی چینی 155 روپے فی کلوتک میں دستیاب ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ میں 158، فیصل آباد میں فی کلو چینی 1.55روپے میں دستیاب ہے ، جبکہ خضدار میں 158 بنوں میں چینی کی فی کلو قیمت بھی 155 روپے تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر میں چینی 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلو تک ہے۔
اسلام آباد گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
کراچی لیمارکیٹ میں پڑسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچے کو مبینہ طور پر موت کے بعد بھی جنسی تشدد کا نشانہ...
اسلام آبادچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم...
پشاور تمام مکاتب فکر کے علماء نے اسلام قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کر لیا تمام مکاتب فکر...
کراچی…جیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی documentary ”سفر عشق“ میں ایک مختصرعلامتی اور بغیرچہرے کی بصری عکاسی دکھائی...
کراچی اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
کراچی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق...