کراچی (نیوز ڈیسک) مسک کے بیٹے کا ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے صاف کرنے کا معاملہ، ٹرمپ نے 145 سال پرانی ٹیبل تبدیل کردی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کے بیٹے ایکس کی جانب سے ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے صاف کی گئی تھی جسے اب ٹرمپ نے بدل دیا ہے۔ چند روز قبل ایلون مسک نے اپنے چھوٹے بیٹے ایکس کے ہمراہ امریکی صدارتی دفتر میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی اور اس دوران انہیں حکومتی اخراجات کم کرنے پر بریفنگ بھی دی تھی۔ اس ملاقات کی خاص بات ایلون مسک کے بیٹے کی شرارتیں تھیں جسے کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کیا تھا، مسک کے بیٹے کو کبھی والد کی نقل اتارتے اور کبھی ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب جا کر کچھ کہتے سنا گیا تھا اور اس ملاقات کی بہت سی میمز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس ملاقات کے دوران ایلون مسک کے بیٹے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کی ٹیبل کے ساتھ کھڑے ہو کر ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے صاف کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔ اب اطلاعات ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دفتر کی 145 سال پرانی وہ تاریخی میز تبدیل کر دی ہے جس سے ایلون مسک کے بیٹے نے ناک میں انگلی ڈال کر صاف کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ جو ماضی میں خود کو جراثیم سے خوفزدہ شخص قرار دے چکے ہیں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اوول آفس کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے آگے تاریخ میز کی جگہ نیا ڈیسک دکھایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ایک عارضی تبدیلی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ نے یہ ڈیسک ایلون مسک کے بیٹے کی جانب سے ناک سے انگلی نکال کر ہاتھ صاف کرنے کی وجہ سے تبدیل کی ہے یا کسی اور وجہ سے۔ ٹرمپ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد صدر کے پاس چوائس ہوتی ہے کہ وہ 7 میں سے کسی ایک ڈیسک کا انتخاب کرے، موجودہ ڈیسک بھی بہت مشہور ہے جسے جارج ڈبلیو بش سمیت دیگر صدور استعمال کر چکے ہیں۔
اسلام آباد گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
کراچی لیمارکیٹ میں پڑسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچے کو مبینہ طور پر موت کے بعد بھی جنسی تشدد کا نشانہ...
اسلام آبادچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم...
پشاور تمام مکاتب فکر کے علماء نے اسلام قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کر لیا تمام مکاتب فکر...
کراچی…جیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی documentary ”سفر عشق“ میں ایک مختصرعلامتی اور بغیرچہرے کی بصری عکاسی دکھائی...
کراچی اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
کراچی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق...