اسلام آباد (محمد صالح ظافر)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے اجتناب کے مشورے نے تحریک انصاف کو سخت آزمائش میں مبتلا کر دیا ہے،تحریک میں سوچ بچار شروع،پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ، اداروں اور اعلی ٰعدلیہ کے احترام کا مشورہ چیف جسٹس کے مشورے کو مان لیا گیا تو ایجی ٹیشن کے فلسفہ پر استوار تحریک انصاف کی اساس تباہ ہو جائے گی، تحریک میں سوچ بچار شروع،تحریک انصاف کو پارلیمنٹ، اداروں اور اعلی ٰعدلیہ کے احترام کا مشورہ دیا گیا ہے،مولانا فضل الرحمٰن آج طویل غیر ملکی دورے پر روانہ ہونگے وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد آئندہ ماہ کے وسط تک واپس آئیں گے،شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے تحریک چلانے اور گرینڈ الائنس بنانے کی کوئی بات نہیں ہوئی ۔سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے اجتناب کے مشورے نے تحریک انصاف کو سخت آزمائش میں مبتلا کردیا ہے ۔ ’’جنگ‘‘ کو پتہ چلا ہے کہ اس مشورے کے بارے میں تحریک انصاف کی قیادت آئندہ دنوں میں سرجوڑ کر بیٹھے گی اس کے بااثرحلقوں کا کہنا ہے کہ اگر چیف جسٹس کی بات مان لی گئی تو تحریک انصاف کی اساس ہی تباہ ہو کر رہ جائے گی جو ایجی ٹیشن اور ’’میں نہ مانوں‘‘ کے فلسفے پر استوار ہے۔ اس دوران حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کی آئندہ ماہ وفاقی دارالحکومت میں کانفرنس کے محرک اور نوزائیدہ عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ ابھی کوئی تحریک چلانے کی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اپوزیشن کا گرینڈ الائنس کے قیام پر کوئی اتفاق ہواہے۔ شاہد خاقان عباسی کے ایما پر حکومت کی مخالف جماعتوں کا ایک وفد پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سرکردگی میں سندھ کادورہ کرکے قوم پرست جماعتوں سمیت سیاسی گروپس کی حمایت کی کوشش کررہا ہے تاکہ وہ مجوزہ کانفرنس میں شریک ہوں۔ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ نون کے ایما پر ملک کے وزیراعظم بھی رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ مسلم لیگ نون نے ریاست کے لئے اپنی سیاست کو قربان کردیا ہے۔
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد پاکستان ریلویز میں 18ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد بے نقاب، ریلوے میں 7 سال کے دوران شدید غفلت،...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی امریکی سینیٹر لنزسے گراہم مختصر علالت کے بعد 71برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،امریکی اسٹبلشمنٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک...
دوحہ، اسلام آباد قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شیخ حمد بن خلیفہ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
بونیر بونیرکے علاقہ طوطالئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے۔ جبکہ حملہ...