IBAکیمپس، مخصوص طلباء کی محفل، نیم برہنہ لباس، تحقیقات شروع

28 مارچ ، 2022

کراچی (سید محمد عسکری) انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے جامعہ کراچی کیمپس میں مخصوص طلباء کی محفل میں نیم برہنہ لباس پہن کر رقص اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے ، آئی بی اے کی انضباطی کمیٹی ایک ہفتے بعد رپورٹ دے گی ، اساتذہ اور المنائی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی محفل شرمناک اور معاشرتی اقدار کے منافی ہے ۔