ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ علی پرویز ملک

02 مارچ ، 2025

اسلام آباد (پ ر ) وزیر مملکت برائے خزانہ، ریونیو علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن سٹریٹجی سے پاکستان میں ٹوبیکو کی وجہ سے صحت پر اخراجات پر کمی پانے میں مدد ملے گی۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی نامی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن، نیوزی لینڈ کی سموکنگ شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔