کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کے شعبہ امراض سینہ کے ڈاکٹر کامران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ تمباکو نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ،سگریٹ میں کیمیکل نیکوٹین استعمال کیا جاتا ہے ، یہ ہیروئن سے زیادہ نشہ آور ہے، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں 18 سال کی عمر کے لڑکے فیشن کے طور پر تمباکو نوشی کرتے ہیں جو ایک خطر ناک عادت ہے جو زندگی کے کئی قیمتی سال کم کر دیتی ہے۔ تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دائمی کھانسی، پھیپھڑوں کا پھول جانا، دمہ کے امکانات بڑھنا، سینے کا انفیکشن ہونا، دل کا دورہ پڑنا، فالج کے امکانات بڑھنا، کھانے کی نالی کا کینسر، لبلبے کا کینسر، خون کا کینسر، ہڈیوں کے بھربھرے پن کے امکانات، وقت سے پہلے آنکھوں میں سفید موتیا ہوجانا، بچوں میں انفیکشن، دمے کے امکانات اور کان کا انفیکشن و دیگر بیماریاں ہوجاتی ہیں۔ دنیا بھر میں سگریٹ بہت مہنگی ہے لیکن پاکستان میں یہ نہ صرف سستی ہے بلکہ کھلی بھی مل جاتی ہے جسے بچے بھی آسانی سے خرید لیتے ہیں جسے روکنے کےلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کی ضرور ت ہے۔
کراچیپاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ...
لندن سونا گزشتہ روز پہلی بار 3ہزار ڈالرفی اونس سے زائد ہو گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکی ٹیرف کے نتیجے میں غیر...
جامشورو سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے کنوینر سید زین شاہ نے سندھ اسمبلی میں پیش...
کراچی طورخم سرحد کی بندش، 5ہزار سے زائد ٹرک پھنس گئے،تجارتی رکاوٹیں دور نہ ہوئیں تو پاکستان اہم تجارتی...
کراچی ڈکیتوں نے خواتین کا لحاظ کرنا بھی چھوڑ دیا،فیڈرل بی ایریا میں سینئر صحافی کے اہل خانہ کو مسلح ملزمان نے...
مکہ مکرمہ سعودی عرب کے مفتی اعظم، سینئر علماء کی کونسل کے چیئرمین اور سائنسی تحقیق و فتاویٰ کے جنرل صدر شیخ...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزہ پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر...
کراچیوفاقی محتسب نے 11مارچ،2025 کے جاری کردہ نوٹس میں اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اپنے حتمی نوٹس میں سخت...