صوبہ پنجاب میں واقع چولستان کے صحرائی علاقے میں کاشتکاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیر اہتمام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے پروگرام پر اس معاملے کے آغاز ہی سے سندھ کے سیاسی اور عوامی حلقے سنجیدہ خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی اس حوالے سے تشویش ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا وفاقی اکائیوں کی شدید مخالفت کے باوجود حکومت کا دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے کافیصلہ یکطرفہ ہے، بحیثیت صدر اس کی حمایت نہیں کر سکتا، حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کو صوبے کے عوام کیلئے زندگی اور موت کا معاملہ قرار دیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ اس بارے میں مشترکہ مفادات کونسل میں متفقہ فیصلہ ہونا چاہیے۔پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی خاموشی کے بیانیہ کو سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو سیاستداں اس مسئلے پر غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں، وہ اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تاہم یہ بات اطمینان بخش ہے کہ وزیر اعظم نے ایک دن پہلے پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات میں نہروں کے معاملے کو اتفاق رائے سے طے کرنے اور اس سمیت پیپلز پارٹی کی تمام شکایات دور کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس جلد بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس میں دونوں حکمراں جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے اورنہروں اور دوسرے امور خصوصاً پنجاب میں پیپلزپارٹی کو لاحق شکایات پر فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے۔ امید ہے کہ یہ اجلاس مثبت نتائج کا سبب بنے گاتاہم سیاسی نظام کے پائیدار استحکام کیلئے حکومت کو تمام فیصلے مستقل طور پر اتحادی جماعتوںکو اعتماد میں لے کر ہی کرنے چاہئیں تاکہ کوئی ناخوشگوار صورت حال پیدا ہی نہ ہو۔
باتوں سے سیاسی لیڈروں کیکتنا ہی اثر پڑے کسی پر قائم کوئی اعتبار ہونا موقوف ہے کارکردگی پر
لوڈشیڈنگ……مبشر علی زیدیکیوبا میں بجلی کا شدید بحران ہے، میں نے بتایا۔کیوں بھئی؟ ڈوڈو نے حیران ہوکر...
’’کبھی اس بات میں شک نہ کریں کہ چند سوچنے سمجھنے والے، پرعزم شہریوں کا ایک چھوٹا سا گروپ دنیا کو بدل سکتا ہے:...
پہلے تو صرف ایک آستانہ عالیہ ہوتا تھا جہاں ایک اللہ کے ولی فالج لقوہ ، کالی کھانسی ،دائمی قبض ، گردوں کی...
59سال بعد اب متحدہ عرب امارات’’اوپیک‘‘ سے نکل چکا ہے۔ اس کے محرکات اور مضمرات پر روشنی ڈالنے سے قبل اوپیک کی...
افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کو روس اور چین حتیٰ کہ خود پاکستان بھی اپنے لئے خطرہ سمجھتاتھا۔ پاکستان میں...
اگر پوری کائنات کو ایک عمارت تصور کر لیا جائے تو وہ ایک ہی ستون پر کھڑی ہے اور وہ ہے برداشت کا ستون۔ اگر اس...
ماسکو میں گزشتہ ہفتے روس اور افغانستان کے درمیان ہونے والے جس دفاعی معاہدے کی خبریں میڈیا میں ہر سطح پر گرم...