اسلام آباد (نمائندہ جنگ )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ رینجرز‘ پولیس اور مسلح افواج ریاست نہیں ہیں‘ صدر مملکت کی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے‘بلوچستان واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہےجس کا خمیازہ مسلح افواج کے جوان بھگت رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پراظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لے کر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سفورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا، ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں‘ بلوچستان واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ دہشت گردوں کو کس نے اکٹھا ہونے دیا ، تحریک انصاف کے پانچ لوگ اکٹھے ہوں تو پولیس مارتی ہے، کیا ان کو دہشت گرد نظر نہیں آتے۔
کراچی ایئر ٹریفک سسٹم کی خرابی ٹھیک ہونے کے باوجود برطانیہ میں 8ویں روز منگل کی رات 8بجے تک 2000پروازیں متاثر...
کراچی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے دورانِ علاج بچے کے جاں بحق ہونے پر ورثا نے...
لندن برطانیہ کے سینئر صحافی اور پاکستان پریس کلب یو کے انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈار انتقال کرگئے، انہیں آج...
کراچی چین میں گدھے کے گوشت اور کھال کی طلب سے پاکستان میں نیا کاروبار، بلوچستان کے خشک علاقوں میں چینی ڈیمانڈ...
واشنگٹن روسی کاروباری شخصیت نے ٹرمپ جونیئر کی بعد از شادی تقریبات کا خرچ اٹھایا۔ کریملیوف کے پیوٹن سے قریبی...
اسلام آباد اسلام آباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے انتخابات آج بدھ کو ہونگے ، 28نشستوں کےلیے 57امیدوار...
کراچی موسمی خرابی پر کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 300کو پشاور ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ جبکہ ملک بھر کی...
انقرہ ترکیہ نے موبائل نظام سے فضائی دفاعی میزائل کا پہلی بار تجربہ کرلیا۔ ترکش کمپنی نے متحرک فضائی ہدف...