اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کا حصول پہلا زینہ ہے، ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے، معیشت کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے، کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومت آپ کا بھرپور ساتھ دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیمبرز آف کامرس کے صدور نے معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف اور مشاورتی عمل کا حصہ بنانے پر اظہار تشکر کیا جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام وزارتیں اور متعلقہ سیکرٹریز چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کے بعد انکی تجاویز پر پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کریں۔ ملاقات میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، حنیف عباسی، سردار اویس خان لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
کراچیابھی تو میں جوان ہوں!!89برس کے سدا بہار اداکار دھرمیندر کی خُوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ...
کراچیمصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔...
اسلام آبادپاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلے 14سے 18اپریل 2025تک کھاریاں گیریژن...
کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق...
کراچی قومی ایئر لائن کی لاہور سےآذربائیجان کیلئے براہِ راست پروازیوں کا آغاز اتوار 20اپریل سے ہو گا، پی...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے گلگت بلتستان میں آئندہ ہونیوالے انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا...
کراچی پیپلز پارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے وقار مہدی کو امیدوار نامزد کردیا۔وقار مہدی اس وقت پیپلز...
کراچی سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان جسٹس آغا رفیق احمد خان نے کہا ہے کہ کوئی کتنا ہی ناراض ہو...