ایف بی آر افسران پروموشن ،ہائی پاور سلیکشن بورڈاجلاس نہ بلانے کا حکم برقرار

13 مارچ ، 2025

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے ایف بی آر افسران کی پروموشن کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈاجلاس نہ بلانے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے وکیل ایف بی آر سے ایڈمن پول سے متعلق معاونت طلب کرلی اور کہاکہ مطمئن نہ کرسکے تو چیئرمین ایف بی آر کو طلب کریں گے۔ گذشتہ روز ایف بی آر کی گریڈ 21 کی افسر صاحبزادی شاہ بانو غزنوی کا نام گریڈ 22 میں ترقی کیلئے زیرغور نہ لائے جانے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ایف بی آر کے وکیل افنان کریم کنڈی نے کہاکہ ہائی پاور بورڈ دو سال بعد ہوا تھا اور اس بار بھی ایف بی آر افسران کو ترقی نہیں مل سکی۔ سینئر افسران جنہوں نے جون جولائی میں ریٹائر ہو جانا ہے ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دئیے کہ زیادتی تو دونوں طرف ہی ہوئی ہے ۔