بھارتی میڈیا نے پرانی تصاویر،جعلی اور مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیوز کا سہارا لیا

13 مارچ ، 2025

اسلام آباد (فاروق اقدس) بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہوگئے۔ گزشتہ حملے کے بعد پاکستان دشمن عناصر سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں، بھارتی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹز نے کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اور را کے پیغامات کو سوشل میڈیا پر پھیلانے کی کوشش کی، بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی ویڈیوز، پرانی تصاویر اور اے آئی سے بنی ویڈیوز کا سہارا لیا تاکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلایا جا سکے، جھوٹے پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ مخصوص سیاسی جماعت کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔