سینٹرل سلیکشن بورڈ ؛وزارت خارجہ کے13افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی

13 مارچ ، 2025

اسلام آباد (فاروق اقدس) سنٹرل سلیکشن بورڈ نے وزارت خارجہ کے 13افسران کی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دے دی ، ترقی پانے والوں میں بیرون ممالک تعینات سفیر بھی شامل ہیں ، اس طرح پرتگال میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد اعجاز، بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف، جنوبی کوریا کیلئے نامزد سفیر سید معظم شاہ، نیپال میں پاکستانی سفیر سید ابرار ہاشمی، برونائی کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر جانباز خان ترقی پاکر گریڈ 21 کے افسران میں شامل ہوگئے ہیں۔ جبکہ وزارت خارجہ میں خدمات انجام دینے والے طاہر اندرابی، محمد ایوب، عمران حیدر، مرغوب سلیم بٹ، سید علی اسد گیلانی نے بھی گریڈ 21میں ترقی پائی۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ نے وزارت خارجہ کے 18افسران کو بھی گریڈ 20میں ترقی دے دی۔