کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد حالیہ دنوں میں عمرہ ویزہ کے حصول میں ناکام ہے اور عازمین عمرہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے شہری پریشان ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق یکم مارچ کے بعد سے عمرہ پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ کے ویزے جاری نہیں ہو رہے۔ ایجنٹس کے مطابق کسی بھی غیر ملکی پاسپورٹ پر مقررہ دنوں میں عمرہ کا ویزہ مل رہا ہے مگر یکم مارچ سے سعودی پورٹل سسٹم میں پاکستانی پاسپورٹس پر جس ایجنٹ نے بھی عمرہ کے ویزے کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں انہیں تاحال ویزے نہیں ملے، ایک ایجنٹ کے مطابق ایسا کبھی نہیں ہوا اب تو پورٹل میں ویزا کے سٹیٹس کے بارے میں بھی کچھ ظاہر نہیں ہو رہا۔ ایسے پاکستانی عازمین عمرہ پریشان ہیں جو رمضان المبارک میں خاص طور پر اخری عشرہ خانہ کعبہ یا روضہ رسولﷺ پر گزارنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی سیکورٹی چیف رونن بار نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر اپنی ذاتی وفاداری کا مطالبہ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
جامشوروجامشورو کے پہاڑی علاقے وایہ تونگ روڈ پرہندو زائرین کی بس کےحادثے میں 16افراد جاں بحق ہو گئے۔ رات گئے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل...
لاہورملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی جس کے بعد ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں25 پیسے تک بڑھ گئی، یورو 4.58 روپے مہنگا...