اسلام آباد (فاروق اقدس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے کم و بیش دو دہائیوں تک فرائض انجام دینے والے وزارت خارجہ کے سینئر ترین ڈپلومیٹ منیر اکرم 80سال کی عمر میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے، ان کی جگہ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار جنہیں حال ہی میں 22 گریڈ میں ترقی ملی ہے آئندہ ماہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس عرصے میں مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد انہیں ایک سے زیادہ مرتبہ توسیع دی گئی طویل عرصہ بعد فارن سروس کے کوئی سرونگ افسر اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ہونگے، منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں اعلیٰ ترین خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ طویل ترین دورانیے میں ایک ہی عہدے پر رہنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ، ان کا یہ حوالہ بھی منفرد اور یاد گار رہے گا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی حیثیت سے سابق صدور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ، آصف علی زرداری (دونوں ادوار میں) اور عارف علوی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف، شوکت عزیز، چوہدری شجاعت حسین (نگران) میر ظفر اللہ خان جمالی ، انوارالحق کاکڑ (نگران) اور عمران خان کے ادوار میں فرائض انجام دیئے۔
کراچیابھی تو میں جوان ہوں!!89برس کے سدا بہار اداکار دھرمیندر کی خُوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ...
کراچیمصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔...
اسلام آبادپاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلے 14سے 18اپریل 2025تک کھاریاں گیریژن...
کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق...
کراچی قومی ایئر لائن کی لاہور سےآذربائیجان کیلئے براہِ راست پروازیوں کا آغاز اتوار 20اپریل سے ہو گا، پی...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے گلگت بلتستان میں آئندہ ہونیوالے انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا...
کراچی پیپلز پارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے وقار مہدی کو امیدوار نامزد کردیا۔وقار مہدی اس وقت پیپلز...
کراچی سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان جسٹس آغا رفیق احمد خان نے کہا ہے کہ کوئی کتنا ہی ناراض ہو...