اسلام آباد(رپورٹ، رانامسعود حسین) عدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 9مئی کی دہشت گردی اور جلائو گھیرائو میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق عدالتی حکمنامہ کیخلاف دائر وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے دورا ن جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی فوجی اہلکار کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم انسدادِدہشت گردی ایکٹ کے زمرہ میں آتا ہے جبکہ 9مئی واقعات میں دوسرا جرم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے زمرہ میںآتا ہے۔ سینئر جج،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل سات رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روزکیس کی سماعت کی تو اپیل گزار ،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حار ث احمد نے جواب الجواب میں دلائل پیش کئے تو جسٹس محمد علی مظہر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب جواب الجواب مختصر ہوتے ہیں، جو پوائنٹس پہلے کور نہیں کر سکے اور آپ کے مدمقابل وکلا ء کی جانب سے اٹھائے گئے تھے ،صرف ان پر ہی عدالت کی معاونت کریں، جس پر فاضل وکیل نے کہا کہ میرے مدمقابل وکلا ء نے فیصلے پر دلائل ہی نہیں دیے ہیں ،بنیادی طور پر چار نقاط ہیں جو اُن کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں ،انہوں نے آئین کے آرٹیکل 61,175,245اور فیئر ٹرائل پر دلائل دیے ہیں ،جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ جیسے ملک بھر کی تمام عدالتیں آئین کے آرٹیکل175 کے تحت قائم کی گئی ہیں، کیا فوجی عدالتیں بھی آرٹیکل175 کے تحت ہی تشکیل دی گئی ہیں ؟جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کوئی ایسا فورم ہے جو آرٹیکل175کے تحت نہ بنا ہو اور شہریوں کا ٹرائل کر سکتا ہو؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کیلئے ہے،جس پر فاضل وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین میں درج ہے کہ آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے، 9 مئی کے واقعات میں انسداددہشت گری کاکوئی جرم نہیں تھا،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کسی فوجی اہلکار کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم انسدادِدہشت گردی ایکٹ کے تحت آتا ہے جبکہ 9مئی کے واقعات میں دوسرا جرم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت آتا ہے،فاضل وکیل نے کہاکہ آرٹیکل 8(3) کے تحت یقینی ہے کہ افواج اپنے فرائض کو درست طریقے سے ادا کر سکیں۔
کراچیسائٹ کو پانی کی فراہمی کیلئے، ’’کراچی انڈسٹریل واٹر پارک‘‘ قائم، کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانی کی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نےگزشتہ دو ہفتوں میں مسلسل تین بار اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورلیوی...
کراچی برطانوی خاتون مشہور شخصیت اور معروف کھلاڑی کے تعلقات کی خفیہ معلومات لیک، ہزاروں نجی تصاویر، پیغامات...
کراچی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے سی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی جہاز پر کریو کےنامکمل اور زائد...
لندن پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہی کے فن پاروں کی نمائش ری امیجننڈ رئیلٹیز کے عنوان سے سینٹرل لندن میں...
اسلام آبادوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے قوم کو معرکہ حق پر مبارکباد دیتے...
واشنگٹن ٹرمپ کا دورہ بیجنگ، مشرق وسطیٰ جنگ کے خاتمہ کیلئے شی جن پنگ پر دباؤ ڈالیں گے،امریکی عہدیدار کے مطابق...
کراچیملک کے مختلف ایئرپورٹس سے24گھنٹے کے دوران 396 پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ21مقامی اور امارات کی25سمیت...