قومی اسمبلی ،کار روائی روکنے کیلئےPTIکا کورم کی نشاندہی کا حربہ ناکام

13 مارچ ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے بدھ کے روز بھی ایوان میں احتجاج کی روایت بر قرار رکھی اور کورم کی نشاندہی کردی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ عمر ایوب کو پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر حتجاج /واک آئوٹ ،کورم پورا ہونے پر ایوان کا ر روائی جاری رہی , قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلز پارٹی ایم این اے اور پینل آف چیئر مین کے رکن عبد القادر پٹیل کی زیرصدارت شروع ہوا۔ انہوں نے وقفہ سوالات کی کارروائی کا اعلان کیا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور پوائنٹ آف آرڈر مانگا۔ انہوں نے کہا کہ میں جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر بات کرنا چا ہتاہوں،عبد القادر پٹیل نے پوائنٹ آف آرڈردینے سے انکار کیا جس پراپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج شرو ع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی۔