گولڈ مارکیٹ :سونا فی تولہ 500روپے مہنگا

13 مارچ ، 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں500روپے اور چاندی کی قیمت میں 52روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2910ڈالر سے بڑھ کر 2915 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافےسے 2 لاکھ 62 ہزار 774 روپے ہو گئی ہے ،چاندی 52 روپے فی تولہ کے اضافے سے 3440 روپے فی تولہ ہو گئی۔