کرنسی مارکیٹ :انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے سستا

13 مارچ ، 2025

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے کم اور اوپن مارکیٹ میں 9پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 83پیسے کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی47پیسے تک بڑھ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.80روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 280.05 روپے سے کم ہو کر 280.00 روپے ہو گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید4پیسے کے اضافے سے 279.46 روپے سے بڑھ کر 279.50 روپے اور قیمت فروخت 9 پیسے کے اضافے سے 281.50روپے سے بڑھ کر 281.59 روپے ہو گئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید83 پیسے کے اضافےسے 303.52 روپے سے بڑھ کر 304.35 روپے اور قیمت فروخت 82 پیسے کے اضافے سے 306.23روپےسے بڑھ کر 307.05 روپے ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 44 پیسے کے اضافے سے 360.41 روپےسے بڑھ کر 360.85 روپے اور قیمت فروخت 47 پیسے کے اضافےس ے 363.76روپےسے بڑھ کر 364.23 روپے ہو گئی۔