چھانگامانگا(نامہ نگار)کوئٹہ بولان کے قریب دہشت گردوں کے جعفر ایکسپریس پر حملہ میں ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کے بارے میں ابھی تک ریلوے انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کیطرف سے کسی بھی قسم کی مصدقہ اطلاع سے فیملی ممبران کو آگاہ نہیں کیاگیا کہ امجد یاسین زخمی ہے شہید ہو گیا ہے۔تاہم جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے شہید ہونے کی اطلاع غلط نکلی،بھائی کو فون کرکے اپنے زندہ ہونے کی خوشخبری سنائی۔امجد یسین نے بدھ کے روز رات پونے 9 بجے اپنے بھائی عامر یاسین کو فون کر کے اپنی خیریت کی اطلاع دی امجد یاسین کے بھائی عامر یاسین نے جنگ کو بتایا کہ خوشی کا مقام ہے کہ میرا بھائی امجد زندہ ہے امجد یسین کے زندہ ہونے کی خبر پورے علاقہ میں پھیل گئی اور انکے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
کراچی اڈانی انٹرپرائزز کو ایران پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام پر امریکی جرمانے کا سامناہے۔ ایران سے تیل و...
لندن جرمنی میں بیٹی کو 25 برس قبل قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد شخص گرفتار، لڑکی پر تشدد کیا گیا تھا اور...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
کراچیہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں وزٹنگ فیکلٹی کی تقرری، تدریسی ذمہ داریوں،...
ابوظبیعرب امارات ، شادی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹنگ پر نئے قواعد پر غور ۔بغیر اجازت شادی ویڈیوز اور تصاویر...
راولپنڈی ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں 2انسا نی سمگلروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،انسانی سمگلروں...
ابوظبیعرب امارات میں سرکاری نظام اے آئی پر منتقل کرنے کا بڑا منصوبہ منظور۔ 50 فیصد سرکاری خدمات میں...