اسلام آباد (فاروق اقدس) چین، امریکا ،روس ،ایران، ترکیہ، یورپی یونین اورسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بلوچستان میں ٹرین کی ہائی جیکنگ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں بیگناہ اور معصوم شہریوں کو یرغمال بنانے اور ہلاکت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ان کے ورثا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو معمول کی بریفنگ کے دوران دہشتگردی سے نمٹنے، یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم رکھنے کیلئےتیار ہے۔امریکی سفارت خانے نے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قراردیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے،امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا۔ یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہماری گہری ہمدردیاں پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں، حادثے سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، معصوم مسافروں کو یرغمال بنانے کی خبر پر افسوس ہوا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہرقسم کا تعاون کرینگے، روسی صدر نے متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایران نے بھی کہا ہے کہ مسافروں کیخلاف دہشتگرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا خوفناک ہے، ایرانی حکومت معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...