اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے بدھ کے روز بھی ایوان میں احتجاج کی روایت بر قرار رکھی اور کورم کی نشاندہی کردی مگر انہیں نا کا می کا سامنا کرنا پڑا۔ عمر ایوب کو پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر حتجاج /واک آئوٹ ،کورم پورا ہونے پر ایوان کا ر روائی جاری رہی , قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلز پارٹی ایم این اے اور پینل آف چیئر مین کے رکن عبد القادر پٹیل کی زیرصدارت شروع ہوا۔ انہوں نے وقفہ سوالات کی کارروائی کا اعلان کیا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور پوائنٹ آف آرڈر مانگا۔ انہوں نے کہا کہ میں جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر بات کرنا چا ہتاہوں،عبد القادر پٹیل نے پوائنٹ آف آرڈردینے سے انکار کیا جس پراپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج شرو ع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی،آپ ویسے ہی. پریزیڈنشل آرڈر پر بات کریں گے ساتھ ہی بلوچستان کے مسئلے کے پوائنٹس بھی شامل کر لیں، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد صدر کے خطاب پر بحث ہوگی اس میں آپ اس ایشو پر بھی بات کرلیں تاہم پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی ۔ ا س دوران پی ٹی آئی ممبران واک آئوٹ کرگئے، گنتی کی گئی تو کورم پور انکلا چنا نچہ ایوان کی کاروائی جاری رہی اور پی ٹی آئی کا یہ حربہ ناکام ہوگیا۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...