سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس، 70 سےز ائد افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی سفارش

13 مارچ ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کی سربراہی میں وفاقی افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلا س بدھ کو دوسرے رو زبھی جاری رہا۔سیکر ٹیریٹ گروپ کےگریڈ 20میں ترقی پانے والوں میں عدیل اشرف ‘ شہباز مصطفیٰ ‘ ایم بی سانگی ‘ طاہر قریشی امتیاز یوسف ‘ خلیل احمد‘ محمد مظفر ‘ منور حسین ‘ خضر سلیم اور زاہد مصطفیٰ شامل ہیں ،بورڈ کا اجلاس آج بھی ہوگا اجلاس میں ان لینڈ ریونیو سروس‘ کسٹم سروس ‘ پاکستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئو نٹس سروس ‘ اکانومسٹ گروپ اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے اداروں کے افسروں کی ترقی کے کیسز زیر غو آئے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے 70سے زائد افسروں کو ترقی دینے کی سفارش کی ، 11 مارچ کو اجلاس کے پہلے روز 100 سے زائد افسران کو ترقی دینے کی سفا رش کی گئی تھی ۔ گزشتہ روز سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ 19کے جن افسروں کو گریڈ بیس ترقی دی گئی ان میں عدیل اشرف ‘ شہباز مصطفیٰ ‘ ایم بی سانگی ‘ طاہر قریشی ‘ امتیاز یوسف ‘ خلیل احمد‘ محمد مظفر ‘ منور حسین ‘ خضر سلیم اور زاہد مصطفیٰ شامل ہیں، بورڈ آج 13 مارچ کو اجلاس کے تیسرے دن مختلف سروسز اور گروس کے مجموعی طور پر 478 افسران کے پینلز میں سے افسران کی ترقیوں کی سفارشات مرتب کرے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 78 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 123 افسران کے پینلز پر غور کیا جائے گا، وزارت داخلہ کے تحت ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) کے عہدے پر ترقی کیلئے 8 افسران اور ڈائریکٹر (لاء/گریڈ20) کے عہدے پر ترقی کیلئے 3 افسران کے پینل کا جائزہ لیا جائے گا، وزارت مواصلات کے پوسٹل گروپ کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 11 افسران اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 16 افسران کے پینل زیرِ غور آئیں گے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 41 افسران اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 127 افسران کے پینلز پر غور کیا جائے گا، وزارت خزانہ کے تحت پاکستان منٹ میں ڈائریکٹر جنرل (گریڈ20) پر ترقی کیلئے ایک افسر کا جائزہ لیا جائے گا، وزارتِ دفاع کے تحت ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 5 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 5 افسران کا پینل زیر غور آئے گا، آئی ایس آئی میں ڈی جی (گریڈ21) کے عہدے پر ترقی کیلئے 3 افسران اور ڈپٹی ڈی جی (گریڈ 20) کی ترقی کیلئے 7 افسران پر مشتمل پینل کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ترقی کیلئے زیرِ غور آنے کیلئے چیف انجینئر (گریڈ 20) ای اینڈ سی برانچ کیلئے 6 افسران کا پینل بھی شامل ہیں، مزید برآں تعلیمی شعبے میں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کے تحت خواتین پرنسپل (گریڈ 20) کی ترقی کیلئے 3 افسران، مرد پروفیسر (گریڈ20) کیلئے 4 افسران، خواتین پروفیسر (گریڈ 20) کیلئے 3 افسران اور مرد پرنسپل (گریڈ20) کیلئے 2 افسران پر مشتمل پینلز کا جائزہ لیا جائے گا۔