اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے بدھ کو پاکستان کے بینکنگ شعبہ کے پیش منظر کو "مستحکم” سے "مثبت” میں اپ گریڈکرنے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری اور بینکوں کی مالی کارکردگی میں استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا،موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے،فروری میں مہنگائی کی شرح تقریباً ایک دہائی کی کم ترین سطح 1.5 فیصد تک آ گئی ، پاکستان اس مالی سال میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی توقع رکھتا ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر جون تک 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔موڈیز نے کہا کہ اس مثبت آئوٹ لک کی پیشگوئی حکومت کے Caa2 کے مثبت آئوٹ لک کے مطابق ہے جو گزشتہ اگست میں جاری کیا گیا تھا،اس میں پاکستان کے بینکوں کی حکومتی سکیورٹیز میں بڑی سرمایہ کاری کو بھی اہمیت دی گئی ہے جو بینکنگ اثاثوں کا تقریباً نصف حصہ ہیں۔موڈیز نےکہا کہ پاکستان کی معیشت 2025ء میں 3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ 2024ء میں یہ شرح 2.5 فیصد اور 2023ء میں 0.2 فیصد تھی۔موڈیز کے مطابق ملک میں مہنگائی 2024ء میں اوسطاً 23 فیصد تھی جو 2025ء میں 8 فیصد کی اوسط تک کم ہو سکتی ہے،اس کے علاوہ پاکستان کے بینکوں میں قرضوں کی تشکیل سست ہو جائے گی اور سود کی شرح میں کمی کے سبب نیٹ انٹرسٹ مارجن میں بھی کمی آئے گی،موڈیز کے مطابق پاکستان نے اپنے توانائی اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کی ہیں اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے مطابق خسارے میں چلنے والے کاروباری اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...