کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے21 مسافر شہید ہوچکے تھے، کل440 مسافر ٹرین پر سوار تھے،جن میں سے بہت سے مسافروں کو مغوی رکھا گیا، واقعے میں4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعے پریک زبان تھے، کچھ سیاسی عناصر نے واقعہ کو سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، کالعدم بی ایل اے، بھارتی میڈیا اور پی ٹی آئی نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا، جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عطا تارڑ نے کہا اسنائپرز نے خود کش بمباروں کو ہلاک کیاتو مغوی مسافر نکلنے میں کامیاب ہوئے،جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا۔ فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم بہت بڑے سانحہ سے بچے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ جائیں گے ،وہاں حکومت عملی کا اعلان کرینگے۔عمر ایوب کو انٹیلی جنس ایجنسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوچنا چاہئے تھا۔دہشت گردوں نے اس ایریا میں ٹارگٹ کیاجہاں پر لیویز کا ایریا ہے ۔ یہ ہائی سیکورٹی والا ایریا نہیں تھا۔ان کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں اورسپورٹ ملتی ہے سارا ڈیٹا ہمارے پاس ہے۔ان کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ یہ ان کی آخری کارروائی ہے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہاڈاکٹر ادیب رضوی کا قائم کردہ ادارہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔3 کروڑ50 لاکھ سے زائد مریض استفادہ کرچکے ہیں۔ ایس آئی یو ٹی کو ہمارے تعاون کی ضرورت ہے۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...