اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں کئے گئے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے آئی سی سی کے لیے انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے کویت بھیڑ،بکریوں کی برآمدپرپابندی ہٹانے کی سمری موخر،پاورڈویژن کیلئے 6 ارب86کروڑ تکنیکی گرانٹ بھی منظور ۔ ذرائع کے مطابق یہ منظوری کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔یہ منظوری آئی سی سی چیمپنز ٹرافی2025 کے تناظر میں دی گئی۔اس ٹیکس چھوٹ سےکسی قسم کے ریونیو کےنقصانات کاخدشہ نہیں ہے۔پاکستانی ریزیڈنٹس اورپی سی بی کے لیےٹورنامنٹ سےحاصل آمدنی پرانکم ٹیکس لاگوہوگا۔سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سےکوئی چھوٹ نہیں دی جائےگی۔ کابینہ نےکویت کےلیے بھیڑاوربکریوں کی برآمدپرپابندی ہٹانے کی سمری موخرکر نے کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ نے پاورڈویژن کےلیے6 ارب86کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی ۔پاکستان ایل این جی اور سوکارکےدرمیان فریم ورک معاہدے میں3 سال توسیع کی بھی منظور ی دی گئی ۔پاکستان کوضرورت پڑنےپرماہانہ ایک ایل این جی کارگوخریدنے کی اجازت ہوگی۔ یادرہے کہ ای سی سی کا اجلاس بیس فروری کو ہو اتھا۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...