مسافروں کو ڈھال بنانیوالے بزدل نشان عبرت بن گئے ، عوام،فوج متحد،ملک دشمنوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی،وزیراعلیٰ مریم نواز

14 مارچ ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پرخراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے آپریشن میں شہید جوانوں کےلئے حرفِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں , وزیر اعلیٰ نے ٹانک جنڈولہ میں دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا عوام اور افواج ایک ہیں، ملک دشمنوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ گردوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں گردوں کے علاج کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کررہے ہیں، ٹرانسپلانٹ کارڈ بھی شروع کیا جارہاہے۔