اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) سولر صارفین سے بجلی 27کے بجائے 10 روپے فی یونٹ میں خریدی جائے گی، فیصلےکااطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیٹ میٹرنگ کے تحت سولر صارفین سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت کم کردی، گرڈ صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کیلئے موجودہ نیٹ میٹرنگ قواعد میں ترامیم کی منظوری دیدی ، یہ فیصلہ سولر نیٹ میٹرنگ کے صارفین کی تعداد میں اضافہ کے تناظر میں کیا گیا جس کے نتیجے میں گرڈ صارفین پر مالی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، نئے سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، تاہم اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے موجود صارفین پر نہیں ہوگا،وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق کیا گیا، ای سی سی کے مطابق نئے سولرپینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔ای سی سی میں فیصلہ کیاگیا کہ سولربجلی کی وجہ سے گرڈ کی بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی سستی کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا، سولرپینل استعمال کرنے والے صارفین میں سے 80 فیصد کا تعلق 9 بڑے شہروں سے ہے۔ای سی سی کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق دسمبر 2024 تک سولر صارفین نے گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ منتقل کیا، دسمبر 2034 تک یہ بوجھ 4 ہزار 240 ارب روپے ہوجائے گا، بریفنگ میں کہا گیا کہ دسمبر 2024 میں سولر صارفین کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار ہوگئی جو اکتوبر میں 2 لاکھ 26 ہزار 440 تھی، دسمبر 2024 میں سولر سے پیدا بجلی 4 ہزار 321 میگاواٹ ہوگئی جو 2021 میں 321 میگاواٹ تھی ، اجلاس میں کئی وزارتوں اورڈویژنوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعرات کو وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں منظور ہونے والی ترامیم کے تحت نیشنل ایوریج پاور پرچیز پرائس(این اے پی پی)سے بائے بیک ریٹ کو 10 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔ کمیٹی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو بائے بیک ریٹ میں وقتاً فوقتاً نظرثانی کرنے کا اختیاربھی دیاہے تاکہ فریم ورک لچکدار اور مارکیٹ کے بدلتے حالات کے مطابق ہو۔ ای سی سی نے پاور ڈویژن کو تجویز کردہ رہنمااصول جاری کرنے کا اختیار بھی دیا جو کابینہ کی توثیق کے بعد نیپرا کو متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک میں شامل کرنے کے لیے ہوگی تاکہ ان ترامیم کے نفاذ میں وضاحت اور تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔کمیٹی کوبتایاگیا کہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین میں اضافے سے گرڈ صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جس سے بجلی کی قیمتوں کو ک کرنے کی حکومتی کوششوں میں رکاوٹیں پیش آرہی ہے۔
اسلام آبادپاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی روابط میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان کے...
راولپنڈی آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ...
اسلام آباد کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے...
اسلام آباد سلمانوں کے حوالے سے ریمارکس، وزیر اعظم مودی کوشدید تنقید کا سامنا ، اسدالدین اویسی نی کہا ہے کہ...
اسلام آباد ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آ باد وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر عطا ء الر حمن نے چیئر مین متروکہ...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی طرف سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان...
لندنریٹائرڈ سینئر پاکستانی فوجی افسر، بریگیڈیئر راشد نذیر، بدھ کے روز اپنے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوکے ہائی...